سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک ماہ کے دوران حاصل ہونے والے نتائج شیئر کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے گندم، چینی، یوریا اور پیٹرولیم کی اسمگلنگ روک دی ہے، انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈالر اور حوالہ ہنڈی کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے 1068 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، منشیات کے خلاف بھی بھرپور مہم جاری ہے، 242 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جائز کام کرنے والوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ .
انہوں نے کہا کہ طاقتور عناصر کو بھی روکا جا رہا ہے، کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنا ہی بڑا شخص ہو، ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، یہ کہنا غلط ہو گا کہ سکیورٹی فورسز ملوث نہیں تھیں آرمی چیف نے اپنے لوگوں سے صاف صاف کہہ دیا کہ نہ صرف کورٹ مارشل ہوگا بلکہ ملوث افسران کو جیل بھیجا جائے گا فوج کا اپنا احتسابی نظام ہے جو ہم نے 9 مئی کو دیکھا۔
وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں دہشت گردی میں واضح کمی آئے گی، سیکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں دہشت گرد پریشان ہو کر مزید حملے کرتے ہیں، دھماکے کرکے ریاست کو بیک فٹ پر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ان کا مقابلہ کریں گے کسی کو بندوق کی نوک پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دینگے۔
126