اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ز کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چیف آف آرمی سٹاف کسے تعینات کیا جائے گا لیکن آرمی چیف کا ا تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی سربراہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک مجرم اتنی بڑی تقرری کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ کس کی تعیناتی ہو گی۔ الیکن آرمی چیف کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے۔
سائفر کی گمشدگی کے حوالے سے عمران کا کہنا تھا کہ سائفر کہیں سے چوری نہیں ہوا، سائفر کی اصل کاپی تاحال دفتر خارجہ میں موجود ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ‘مخالفین کو ایک بار پھر این آر او دیا گیا، لانگ مارچ کب ہوگا میں کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا کیونکہ ہماری گفتگو ریکارڈ ہو رہی ہے، میں نے شاہ محمود کو بھی نہیں بتایا
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا متعصب چیف الیکشن کمشنر کبھی نہیں دیکھا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ انہیں نااہل قرار دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، اور میں الیکشن کمیشن کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں کہ نواز اور زرداری کے کیسز ایک ساتھ سنیں، پھر سب کچھ واضح ہو جائے گا
انہوں نے کہا کہ سب کچھ مذاکرات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر برستے ہوئے عمران نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ان کا لانگ مارچ کیسے روکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے چاروں طرف ان کی حکومتیں ہیں، رانا انہیں صرف دھمکیاں دے رہے ہیں۔