حال ہی میں سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی توقع ہے، اس لیے بھارتی بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں سے وقت نکال کر اپنی اہلیہ کو وقت دیا۔ اس انکشاف کے بعد اے بی ڈویلیئرز نے حیران کن بیان دیتے ہوئے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے دوسرے بچے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو غلط معلومات پھیلانے پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگ لی ہے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے دوست ویرات کوہلی کی کرکٹ میں واپسی ابھی باقی ہے، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور ان کے اہل خانہ کی رازداری کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ ویرات کوہلی اب تک کیوں غائب ہیں لیکن میں سب سے درخواست کروں گا کہ وہ کرکٹر کی رازداری کا احترام کریں۔ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ‘میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بہت بڑی غلطی کی میں نے بغیر تصدیق کے غلط معلومات شیئر کی جس کے لیے میں ویرات کوہلی، ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور پورے خاندان سے معافی مانگتا ہوں ۔
134