اجے دیوگن اور تبو کی نئی رومانوی فلم باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام کیوں رہی؟

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور اداکارہ تبو کی نئی رومانوی فلم ‘اوروں میں کہاں دم تھا باکس آفس پر راج کرنے میں ناکام رہی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر دو دنوں میں صرف 4 کروڑ روپے کما سکی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اجے دیوگن نے ریلیز سے قبل مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم کی تشہیری مہم بھی چلائی تھی لیکن اس کے باوجود ان کی فلم ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ فی الحال! فلم ‘اور وںمیں کہاں دم تھا کے بارے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ آنے والے دنوں میں باکس آفس پر زیادہ بزنس کرے گی۔
فلم میں ایک شخص (اجے دیوگن) کو دکھایا گیا ہے جو دوہرے قتل کے جرم میں 23 سال قید کاٹنے کے بعد جیل سے رہا ہوتا ہے۔
کہانی رشتوں کی پیچیدگیوں اور انسانی نفسیات کا احاطہ کرتی ہے، فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن اور تبو، جمی شیر گل، سائی منجریکر اور شانتنو مہیشوری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فلم کی ریلیز 5 جولائی کو شیڈول تھی لیکن پربھاس کی سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898’ کی زبردست کامیابی کے بعد اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com