روسی صدر سے گرمجوشی سے کیوں ملے ؟امریکہ بھارتی وزیر اعظم سے ناراض

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز امریکا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے گرمجوشی سے ملاقات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے نیٹو اجلاس کے موقع پر روسی صدر پیوٹن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گرمجوشی سے ملاقات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام بھارتی وزیراعظم کی جانب سے روس کو اپنا قریبی اتحادی اور روسی صدر کو اپنا دوست کہنے اور گرمجوشی سے گلے ملنے پر ناراض ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ روس پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے جولائی کے آغاز میں بھارتی وزیر خارجہ سے بات کی تھی اور درخواست کی تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ روس نیٹو اجلاس کے بعد منعقد کیا جائے۔ دورہ یوکرین جنگ کے بعد سے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔