اردوو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سیاسی پناہ ایسا قانونی حق ہے جو کسی فرد کو اُس صورت میں دیا جاتا ہے جب وہ اپنے ملک میں ظلم، تشدد، یا جان کے خطرے کی وجہ سے محفوظ طریقے سے نہیں رہ سکتا۔
سیاسی پناہ حاصل کرنے کا مقصد ایسے افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے جنہیں ان کے آبائی ملک میں ان کے عقائد، نسل، مذہب، قومیت، سیاسی نظریات یا کسی خاص سماجی گروپ سے وابستگی کی بنا پر خطرہ لاحق ہو۔برطانیہ میں بھی مختلف ممالک کے شہریوں نے سیاسی پنا لے رکھی ہے ۔اس میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے ۔برطانوی ہوم آفس کے مطابق گزشتہ سال سیاسی پناہ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 11،048 تھی اور مارچ 2025 کو ختم ہونے والے سال میں کل 109،343 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی۔ برطانوی ہوم آفس کے مطابق پاکستانی 24-2023 میں پناہ کے متلاشیوں کا تیسرا بڑا گروپ تھا۔اس کے علاوہ چھوٹی کشتیوں میں سمندر پار کر کے برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کا تناسب 33 فیصد تھا۔برطانوی ہوم آفس کے مطابق، مارچ میں ختم ہونے والے سال میں 8،069 کے ساتھ افغان پناہ کے متلاشیوں کا دوسرا سب سے بڑا گروپ تھا۔
برطانیہ میں سیاسی پناہ (Asylum) حاصل کرنے کا عمل ایک قانونی طریقہ کار ہے جو ان افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو اپنے ملک میں ظلم، تشدد یا جان کے خطرے کی وجہ سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔ یہاں 2024 میں پناہ کی درخواستوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، جس سے اس عمل کی اہمیت اور پیچیدگی ظاہر ہوتی ہے۔
برطانیہ میں سیاسی پناہ کیسے حاصل کی جاتی ہے ؟
1 درخواست
اگر آپ برطانیہ پہنچتے ہیں تو آپ کو فوراً یا جلدی سے یہ بتانا ہوتا ہے کہ آپ پناہ چاہتے ہیں۔ یہ آپ ایئرپورٹ، بندرگاہ یا کسی بھی سرحدی مقام پر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے ہی برطانیہ میں ہیں تو آپ کو Asylum Intake Unit کو کال کر کے اپائنٹمنٹ لینا ہوتا ہے۔ درخواست کے بعد، آپ کا انٹرویو ہوتا ہے جس میں آپ کی بنیادی معلومات لی جاتی ہیں۔ ;
2. ثبوت فراہم کرنا
درخواست دینے کے بعد آپ کو ثبوت فراہم کرنے ہوتے ہیں، جیسے کہ دستاویزات، تصاویر یا گو اہ اس کے بعد، ایک تفصیلی انٹرویو ہوتا ہے جس میں آپ سے آپ کی کہانی اور خطرات کے بارے میں سوالات کیے جاتے ہیں ۔
حکام آپ کے کیس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر آپ کی درخواست منظور ہو جاتی ہے تو آپ کو پناہ دی جاتی ہے، ورنہ آپ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جا سکتا ہے ۔
برطانیہ میں سب سے زیادہ درخواست دینے والے ممالک میں پہلے نمبر پر پاکستان ہے جس کے 10,542 افراد نے درخواستیں دیں افغانستان 8,508 درخواستیں، ایران 8,099 درخواستیں،بنگلہ دیش: 5,259 درخواستیں اور شام سے 5,000 درخواستیں موصول ہوئیں
مالی مدد اور رہائش
پناہ کی درخواست کے دوران، آپ کو روزانہ £7 کی رقم دی جاتی ہے تاکہ آپ کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں۔ اگر آپ کے پاس رہائش نہیں ہے تو حکومت آپ کو عارضی رہائش فراہم کرتی ہے۔ 2024 کے آخر تک، 38,079 پناہ گزین ہوٹلوں میں رہ رہے تھے۔
سیاسی پناہ لیے کی وجوہات
سیاسی نظریات:
اگر کسی کو اپنے خیالات یا حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے قید، تشدد یا موت کا خطرہ ہو۔
مذہب:
اگر کسی مذہب کو ماننے یا چھوڑنے کی بنا پر جان یا آزادی کو خطرہ ہو۔نسلی امتیاز: اگر کسی خاص نسلی گروہ سے ہونے کی وجہ سے ظلم کا سامنا ہو۔
جنس یا صنفی شناخت:
جیسے LGBTQ+ افراد کو بعض ممالک میں جبر یا سزاؤں کا سامنا ہوتا ہے۔
جنگ یا خانہ جنگی:
اگر ملک میں جنگ ہو اور حکومت یا مسلح گروہ لوگوں کو نشانہ بنائیں۔سماجی گروپ: جیسے صحافی، انسانی حقوق کے کارکنان، یا مخصوص قبائل و برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد۔