الیکشن سے قبل امریکی اور برطانوی سفیر پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیوں کررہے ہیں؟

امریکا اور برطانیہ کے سفیروں نے پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقاتوں میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لاہور میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملتان میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ امریکی سفیر نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی ہے۔

 

 

ریتش سفیر جین میرٹ نے دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ نواز شریف، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات میں آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر نے نواز شریف کو اپنی ملکی ترجیحات سے آگاہ کیا جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے بھی اپنی ترجیحات کا ذکر کیا۔

آصف زرداری سے برطانوی سفیر کی ملاقات میں بھی موضوع عام انتخابات جیسا ہی رہا۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر کی ملاقات میں جنوبی پنجاب کے انتخابی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی اور برطانوی سفیروں کی پاکستانی سیاستدانو ں سےملاقاتیں عوام میں شکوک وشہبات پیدا کررہی ہیں اور اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے اور ان ملاقاتوں سے عمران خان کے بیانیے کو بھی تقویت مل رہی ہے جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca