اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہیلی کاپٹر کے پر (پنکھ) اوپر کی طرف ہوتے ہیں جبکہ ہوائی جہاز کے پنکھ سائیڈ پر ہوتے ہیں۔
ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز دونوں کا کام فضائی سفرہے لیکن یہ عجیب بات ہے کہ دونوں ایک ہی کام کرتے ہیں تو ایک کے پر اوپر اور دوسرے کے کے سائیڈ پر کیوں ہوتے ہیں؟
ہیلی کاپٹر
ہیلی کاپٹر کے بیچ میں اوپر کی جانب ایک روٹر ہوتا ہے، جب روٹر تیزی سے گھومنے لگتا ہے تو اس پر لگے پر بھی گھومنے لگتے ہیں، جس سے ہوا کا شدید دباؤ پیدا ہوتا ہے اور ہیلی کاپٹر ہوا میں اڑنے لگتا ہے۔ روٹر کنٹرول کے تمام اختیارات پائلٹ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں، روٹر کا زاویہ تبدیل کرکے ہیلی کاپٹر کو آگے یا پیچھے یا اوپر اور نیچے منتقل کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے پیچھے ایک پنکھا بھی ہے جو ہیلی کاپٹر کو زاویہ تبدیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اے آئی ٹیکنالوجی پہلی مرتبہ لڑاکا طیارہ اڑانے میں کامیاب
ہوائی جہاز
ہوائی جہاز سائز میں ہیلی کاپٹروں سے بڑے ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے پر بھی بڑے ہوتے ہیں جو ہوائی جہاز کے درمیان کے دائیں اور بائیں جانب لگے ہوتے ہیں۔طیارے کے پروں کے نیچے طاقتور انجن ہوتے ہیں جو طیارے کو اڑنے اور مڑنے میں مدد دیتے ہیں، انجن کا پورا کنٹرول سسٹم کاک پٹ میں موجود ہوتا ہے۔
مزیر پڑھیں
فصلوں میں قیمتی پانی کی بچت کرنیوالا جدید ترین سینسر تیار
ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کے درمیان فرق
ایک ہیلی کاپٹر ہوا میں آگے پیچھے اور اوپر اور نیچے حرکت کر سکتا ہے اور یہ ہوا میں ساکن بھی رہ سکتا ہے جبکہ ہوائی جہاز صرف آگے بڑھ سکتا ہے اور ہوائی جہاز کو دائیں یا بائیں جانے کے لیے گول گول گھومنا پڑتا ہے۔ہوائی جہاز کے اگلے حصے پر لگے بلیڈ اسے آگے بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، جب کہ پروں کے نیچے طاقتور انجن اسے اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔