101
سی ای او کاروان حیات ارشد رحیم نے کہا کہ کاروان حیات گزشتہ 40 سالوں سے دماغی امراض اور ان سے متعلق منفی تصاویر کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ دنیا کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کے کردار کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ بیٹا بیمار ہو تو لوگ اسے فوراً ہسپتال لے جاتے ہیں لیکن بیٹی بیمار ہو تو معاملہ اگلے دن تک ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ کی حالت دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اب زکوٰۃ گائناکالوجی وارڈ کو دوں گا۔ اب میڈیکل کالجوں میں لڑکیوں کو زیادہ تر سیٹیں مل رہی ہیں۔