مرغی کیوں مہنگی ہوگئی؟ کیا طارق بشیر چیمہ کے کہنے پر لوگ چکن کھانا بند کردینگے ؟

 

اردو وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان میں مرغی کے گوشت کی قیمت لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے مختلف علاقوں میں مختلف ریٹ پر مرغی کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے جبکہ صرف اعلانات کی حد تک قیمتوں کو کنٹرول کیا جارہاہے عملی طور پر دکاندار اپنی من مرضی کررہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے

حکومت کے وزیر طارق بشیر چیمہ نےگزشتہ روزنیوزکانفرنس میں نئی منطق پیش کی کہ مرغی کی فیڈ مضر صحت ہے اس لئے لوگ مرغی کھانا بند کردیں
مرغی کا گوشت کیوں مہنگاہوگیا اسکی وجہ کیا ہے؟
چکن مہنگا ہونے کی وجہ مرغیوں کی خوراک یا فیڈ ہے

شنید ہے کہ آنے والے دنوں میں مرغیوں اور انڈوں کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، ‘کیونکہ مرغیوں کو دی جانے والی فیڈ فی الحال کسٹم میں پھنسی ہے۔
فیڈ میں 30 سے ​​35 فیصد سویابین استعمال ہوتی ہے جو پاکستان، امریکا اور برازیل سے برآمد کی جاتی ہے۔ یہ فیڈ دس سال سے آرہی تھی۔ اب اچانک یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ یہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ہے اس لیے ہم اسے استعمال نہیں کریں گے۔ اب محکموں کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں جہاز کراچی کی بندرگاہ پر کھڑے ہیں ا ن جہازوں کو بندرگاہ پر لنگر انداز کرنے کی فیس $1,000 فی گھنٹہ ہے جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ پاکستان GMO بیجوں کے استعمال کے خلاف عالمی مہم کا حصہ ہے۔ اس لیے اس کے استعمال اور جہازوں کے لیے ریلیز آرڈر جاری نہ کرنے پر سوالات اٹھتے ہیں۔

جس کے نتیجے میں اس وقت چکن فیڈ پانچ سے سات ہزار کے درمیان دستیاب ہے پولٹری ایسوسی ایشن والے مرغیوں کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ کو ٹھہراتے ہیں جبکہ طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں کہ فیڈمضر صحت ہے تو لوگ مرغی کھانا بند کردیں
اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں مرغی کے دام مختلف ہیں۔ کوئٹہ میں 570 روپے فی کلو، کراچی میں 580 روپے فی کلو، لاہور میں 549 روپے اور پشاور میں مرغی 365 روپے فی کلو مل رہی ہے۔
لوگوں کی طرف سے سوشل میڈیا پرمہم بھی چلائی جارہی ہے کہ ایک ماہ مرغی کھانا بند کردیں قیمتیں خود بخود کنٹرول ہوجائینگی تاہم یہ کوئی مستقل حل نہیں ہے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اقدام کرکے قیمتیں کنٹرول کرنی ہونگی تاکہ عوام کوریلیف ملے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com