آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے انکار کیو ں کیا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران

محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ “پہلے پوری ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو، پھر میں جاؤں گا۔”
یہ دعویٰ بھارت میں ان کے نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی کی جانب سے ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔ ان کے مطابق سکیورٹی حکام نے متعدد بار سپریم لیڈر سے درخواست کی کہ وہ کسی محفوظ مقام یا زیرِ زمین بنکر میں منتقل ہو جائیں، کیونکہ حملوں کا خطرہ بڑھ چکا تھا۔ تاہم، آیت اللہ خامنہ ای نے ذاتی حفاظت پر قوم کو ترجیح دیتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ جب تک ایرانی عوام کو محفوظ مقام پر منتقل نہیں کیا جاتا وہ خود بھی کہیں نہیں جائیں گے۔
ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی کے بیان کے مطابق حملے کے وقت آیت اللہ خامنہ ای اپنے گھر کے دفتر میں موجود تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملے میں ان کی اہلیہ، بہو اور پوتے بھی جاں بحق ہوئے۔واضح رہے کہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جبکہ ایران کی سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔ مبصرین کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باعث اطلاعات اور دعوؤں کی تصدیق انتہائی اہم ہے تاکہ حقائق اور قیاس آرائی میں فرق کیا جا سکے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ ایرانی قیادت کے بیانیے اور عوامی جذبات پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہیں، تاہم موجودہ حالات میں کسی بھی خبر کی تصدیق مستند سرکاری ذرائع سے ہونا ناگزیر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں