اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان سے متعلق ایک مشہور واقعہ ہے، جہاں ان کی تانیا دیول سے لڑائی ہوئی، جو اس حد تک بڑھ گئی کہ انہیں بوبی دیول کی اہلیہ نے تھپڑ مارا۔.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرینہ اور بوبی اپنی فلم ’اجنبی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔. اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کرینہ کپور اور بپاشا باسو کے درمیان لڑائی ہوئی لیکن تانیا دیول بھی اس تنازع میں شامل ہوگئیں اور معاملہ مزید بگڑ گیا۔.
معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کرینہ نے اپنے ڈیزائنر وکرم کو بپاشا باسو کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے سے روک دیا، جو تانیا دیول کو ناگوار لگا، اس لیے اس نے بپاشا کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔.
کرینہ کی والدہ ببیتا کو بپاشا کے لیے تانیا کی حمایت بالکل پسند نہیں آئی اور وہ بوبی دیول کی بیوی پر ناراض ہوگئیں، جس کی وجہ سے ان کے اور تانیا کے درمیان تلخ جھگڑا ہوا، جس سے کرینہ ناراض ہوگئیں۔. تاہم، معاملات اس حد تک بڑھ گئے کہ تانیا دیول نے کرینہ کو تھپڑ مار دیا۔.
اس واقعے نے کرینہ اور بوبی دیول کے تعلقات کو بھی متاثر کیا، جب کہ کرینہ اور پباشا کے کشیدہ تعلقات آج تک جاری ہیں، اور ماضی کا یہ واقعہ اب بھی مداحوں کو حیران کر رہا ہے۔.