246
فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اپنا نیا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل جیتا جبکہ دو مرتبہ رنر اپ ٹیم رہی۔فرنچائز کی کارکردگی پچھلے کچھ سیزن سے اچھی نہیں رہی اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کے لیے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔دوسری جانب فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں نئی ٹیم کی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی۔