حماس نے 6 اکتوبرکو ہی اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ کس خاص وجہ سے یہ دن چنا گیا؟؟ 

 

طاقت کے بھوکے اسرائیل کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ 6 اکتوبر ہمیشہ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن جائے گا، جس دن اسرائیل کی خود ساختہ نمبر ون انٹیلی جنس اور جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس فوج معمولی ثابت ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے اسرائیل پر حملے میں 300 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 26 فوجی اہلکار اور کمانڈر بھی شامل ہیں جب کہ سینکڑوں فوجی اہلکاروں کو ہتھیار پھینکتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو کی انتقامی دھمکیوں کے باوجود اسرائیلی فوج اپنے یرغمالیوں کو آزاد نہ کرا سکی اور ناکامی چھپانے کے لیے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ سوال بہت اہمیت کا حامل ہے کہ دنیا کو چونکا دینے والی اس کارروائی کے لیے حماس نے 6 اکتوبر کا انتخاب کیوں کیا؟ تو

اس کی وجہ 6 اکتوبر 1973 ہےجب یہودیوں کا مقدس ترین دن یوم کپور منایا جا رہا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں 

 حماس نے اسرائیل کی سخت سکیورٹی کے باوجود صہیونی ریاست ہر حملہ کیسے کیا ؟؟

اسرائیل نے 6 اکتوبر 1973 کو مصر، شام اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگ شروع کی جو 26 اکتوبر تک جاری رہی مصر اور شام نے 1967 سے جزیرہ نما سینائی اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔

اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا گیا اور مصر اور شام مذاکرات جیت گئے جس کی خوشی میں مصر کے اس وقت کے صدر انور سادات نے قومی دن 23 جولائی کی بجائے 6 اکتوبر کو منانے کا اعلان کیا۔

6 اکتوبر سے 26 اکتوبر 1973 کے درمیان لڑی جانے والی اس جنگ کو اسرائیل نے اپنے مقدس ترین دن یوم کپور کے نام پر یوم کِپور جنگ کا نام دیا۔ ٹھیک 50 سال بعد حماس نے 6 اکتوبر کا انتخاب کرکے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا۔

حماس کے عسکری ونگ کا اسرائیل کیخلاف بڑے آپریشن کا اعلان،5 ہزار میزائل داغنے کا دعویٰ

یاد رہے کہ یہودیوں کا مقدس ترین دن یوم کپور منایا جاتا ہے جو کہ سورج غروب ہونے سے اگلے دن غروب آفتاب تک ایک طویل روزہ ہے جس کا مقصد پورے سال کی توبہ کرنا ہے اور اس دن یہودی ایک دوسرے سے معافی مانگتے ہیں شکایات دور کرتے ہیں

یوم کپور ہر سال اکتوبر یا ستمبر میں آتا ہے  اور 1973 میں یہ دن 6 اکتوبر کو آ یا تھا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca