اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )معروف ماڈل اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت لندن میں ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیں جو کہ فوراً وائرل ہوگئیں۔
ہانیہ عامر نے سب سے پہلے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم Dubsmash سے شہرت حاصل کی اور شوبز کی دنیا میں اپنی کامیابی کے بعد بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جڑی رہیں۔
وہ سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات، شوٹس اور ٹورز شیئر کرتی رہتی ہیں اور کبھی کبھی اس کے بارے میں ایک نئی بحث شروع ہوجاتی ہے، ایسا ہی کچھ ان کی نئی تصویروں کے ساتھ ہوا۔
ہانیہ عامر نے لندن سے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں مداحوں نے تبدیلی دیکھی۔ اداکارہ نے اپنے بازو پر The Powerpuff Girls "Bubbles”
ٹیٹو کے حوالے سے ان کے مداح ہمیشہ سے منقسم رہے ہیں، کچھ تعریفوں سے لبریز ہیں، جب کہ کچھ کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کا یہ انداز بالکل پسند نہیں ہے۔
ہانیہ عامر نے جیسے ہی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں تو تبصروں کی بارش شروع ہوگئی اور اداکارہ کے بازو پر لگے ٹیٹو پر بحث شروع ہوگئی، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو ان کے پسند نہ آنے کی ایک وجہ ٹیٹو ہے۔
ایک صارف نے ہانیہ عامر کو ان فالو کر دیا۔ ایک اور صارف نے ٹیٹو بنانے کے اس شوق کو مغربی ثقافت سے متاثر قرار دیا۔
کمنٹس میں کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے حق میں بھی تبصرہ کیا اور ناراض مداحوں کو اداکارہ کی پسند اور ناپسند کا احترام کرنے کا درس دیا۔
ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے مثبت یا منفی تبصروں پر کبھی ناراض نہیں ہوتیں ان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا حق ہے لیکن یہ تنقید مہذب طریقے سے کی جائے تو اچھی بات ہے۔
ہانیہ عامر جلد ہی ڈرامہ سیریل میں کام کریں گی۔