مندر سے پرساد کیوں کھایا ِ؟ بھارت میں معذور مسلم نوجوان قتل

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے سندر نگری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ مسلمان نوجوان اسرار نے مبینہ طور پر مندر سے پرساد کھایا جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے اس پر چوری کا الزام لگا کر اسے باندھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل افراد نے نوجوان پر چوری کا الزام لگایا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں نوجوان ایک کھمبے اور لاٹھیوں سے بندھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت کی مسلم دشمنی ،جشن، میلاد النبیؐ کیلئے گلیاں سجانے پر ہندو انتہا پسندوں کا خواتین پر تشدد

پولیس نے بتایا کہ نوجوان پر مندر سے 20 روپے چرانے کا بھی الزام ہے۔نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو اس کے پڑوسی گھر لے آئے اور واقعہ کے بارے میں بتایا۔ اسرار کے جسم پر شدید چوٹیں تھیں اور وہ ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔