بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) T20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو شاندار فتح دلانے والے سپر اسٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دو بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔کوہلی اور انوشکا اپنی نجی زندگی کو بھارت میں شوروغل اور لاکھوں مداحوں سے دور ایک پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جہاں کوئی ہلچل اور شور نہ ہو اور دونوں آزادانہ گھوم پھر سکیں، ان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کر سکیں۔

عام لوگ انہیں پہچان نہ سکیں۔ ہفتہ کی رات ورلڈ کپ فائنل کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب سے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دوسرے بچے اکائی کوہلی کے والدین بنے ہیں، یہ جوڑا لندن شفٹ ہونے کا سوچ رہا ہے۔ان کے قریبی افراد کا دعویٰ ہے کہ یہ خاندان اب لندن میں مستقل طور پر آباد ہو سکتا ہے جہاں وہ ایک پرتعیش گھر خریدنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، ان کے بچے کی پیدائش سے قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے لندن میں کافی وقت گزارا ۔

جوڑے نے تقریباً 2 ماہ لندن میں گزارے اور اکے کی پیدائش کے بعد بھی کرکٹ سے دور رہے، ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کے لیے بھارت واپس آئے، کئی روز بعد انوشکا بھی بھارت واپس آگئیں۔انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے درخواست کی کہ وہ وامیکا اور اکے کی تصاویر نہ لیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ ویرات انگلینڈ کے خلاف سب سے اہم ٹیسٹ سیریز سے بھی محروم رہے اور اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے لیے انگلینڈ گئے۔ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ چونکہ ویرات ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اس لیے اب وہ مستقل طور پر برطانیہ میں ہی رہیں گے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ یورپ میں رہنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یورپ میں زیادہ تر لوگ انہیں نہیں پہچانتے اور اس سے انہیں نارمل زندگی ملتی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca