ماڈل عائشہ عمر نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

عائشہ عمر حال ہی میں ایف ایچ ایم کے پوڈ کاسٹ پر نظر آئیں جہاں انہوں نے  لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق موضوعات پر بات کی۔

پوڈ کاسٹ میں اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ میں ابھی شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایک ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو، جب کہ میری والدہ چاہتی ہیں کہ میں کسی ترک یا یورپی شخص سے شادی کروں

عائشہ عمر نے کہا کہ میں پہلے ماں بننے سے ڈرتی تھی کیونکہ میرا بچپن اچھا نہیں تھا اور میں ہمیشہ شادی کے بعد بچہ گود لینا چاہتی تھی لیکن اب میں شادی کرکے ماں بننا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ 30 سال کی عمر میں بیوہ ہوگئیں اور پھر میری والدہ نے مجھے اور میرے بھائی کی اکیلے پرورش کی، انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

‘MeToo’ (#MeToo) مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا میں اس مہم کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ میں بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہوں، پہلی بار جب میں تین سال کی تھی تو ہراساں کیاگیا

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ‘لاہور میں ہمارے پڑوسی کے ملازم نے مجھے اور میرے بھائی کو چھونے کی کوشش کی، اس واقعے کے بعد بھی  بڑی ہوئی اور کئی بار ہراساں کیا گیا۔

کراچی اور لاہور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق لاہور کراچی سے زیادہ محفوظ شہر ہے کیونکہ کراچی میں ڈاکوؤں نے مجھے دو بار لوٹنے کی کوشش کی، یہاں لوگ سڑک پر چلنے والی خاتون کو ہراساں کرتے ہیں جب کہ لاہور میں ایسا کچھ نہیں ہے

پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک چلے گئے، اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاسی رہنماؤں نے پاکستان کے حالات خراب کیے ہیں

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ ‘میں پاکستان سے بہت پیار کرتی ہوں، اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے لیکن یہاں کے حالات کی وجہ سے یہاں رہنا مشکل ہوگیا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca