YVR کے ترجمان نے ایک ای میل میں کہا کہ صبح 8:00 بجے AC 235 نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ بیان میں کہا گیا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ وائی وی آر فائر اینڈ ریسکیو نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر طیارے کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا جہاں تمام مسافر طیارے سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
ایئر کینیڈا کا سونا اور نقدی چوری کے معاملے سے انکار
یہ مسئلہ طیارے میں زیادہ دباؤ کے باعث پیش آیا اور پائلٹس نے فوری لینڈنگ کی درخواست کی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آکسیجن ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے میں خرابی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔