اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فطرت سے محبت ہر کسی کو ہوتی ہے، اسی لیے بہت سے لوگ فطرت کے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا ہی ایک شخص امریکی شہری ہے جو اس محبت کی خاطر اپنی نوکری چھوڑ کر جنگل چلا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رابرٹ برٹن نامی شہری کا تعلق امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا سے ہے اور وہ ایک سپر مارکیٹ میں کیشیئر کا کام کرتا تھا۔
رابرٹ کے شہری زندگی چھوڑنے کی وجہ کیا بنی ؟
امریکی شہری ڈیجیٹل اور شہری سہولیات سے بھرپور زندگی کو چھوڑ کر امریکی ریاست ہوائی کے جنگل میں کیوں آ بسا؟میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ فطرت کے قریب رہنا چاہتا تھا، اسی لیے اس نے ہوائی کے جنگل کا انتخاب کیا اور وہاں اپنا گھر تیار کیا۔ رابرٹ کی جانب سے جنگل میں گھر تیار کیے جانے کی ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکا ئونٹ پر شیئر کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ 2011 سے جنگل میں رہ رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر حالات حاضرہ سے متعلق ویڈیوز بھی شیئر کرتا ہے۔
جنگل میں گزر بسر کیسے ہوتا ہے ؟
جنگل میں رابرٹ کی روزی روٹی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے کمائی جاتی ہے، جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اسے اس کی گزشتہ زندگی یاد نہیں آتی، جب کہ وہ اپنی خوراک بھی خود اگاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ وہ کس طرح مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں۔