اس میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی بازو پر سیاہ بینڈ باندھ کر میدان میں آئے جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بازو پر سیاہ پٹی کیوں باندھی؟
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستانی نژاد سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد کا 4 ماہ کا بیٹا انتقال کر گیا ۔فواد احمد کے ہاں رواں سال جون میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تاہم نومولود صحت کے متعدد مسائل کا شکار تھا اور اسے میلبورن کے رائل چلڈرن ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ اپنی بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔
آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ہالینڈ کے خلاف میچ میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سابق کرکٹر فواد احمد اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔واضح رہے کہ فواد احمد آسٹریلیا کی جانب سے 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔فواد احمد پاکستانی کرکٹرز جنید خان اور یاسر شاہ کے کزن بھی ہیں۔