ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یکم جنوری کو اسی عمارت میں جہاں ابراہیم رہتا تھا، اس نے ایروز نامی بلی کو لات مار کر ہلاک کر دیا اور اس کی حرکت کو سیکیورٹی کیمرے نے قید کر لیا۔یہ پالتو بلی نہیں تھی لیکن اس بلی کو ابراہیم کے پڑوسی روزانہ کی بنیاد پر کھلاتے تھے.
فروری کے اوائل میں اسے اس جرم کے لیے 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بعد میں اچھے برتاؤ کی وجہ سے رہا کر دیا گیا، جس سے جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں اور ترکی میں عوام کے ایک حصے میں غم و غصہ پیدا ہوااور انہوں نے سڑکوںپر آکر شدیداحتجاج کیا اور مطالبہ کیا کے بلی کے قاتل کو سزا دی جائے