اردو ورڈ کینیڈا( ویب نیوز)الیکشن ٹربیونل کے ججز نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔میر نیازی کے کاغذات منظور
ریٹرننگ افسران کے کاغذات مسترد کرنے کے فیصلوں کو پہلا جھٹکا لگ گیا۔
ریٹرننگ افسران کے کاغذات مسترد کرنے کے فیصلوں کو پہلا جھٹکا لگ گیا۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عمیر خان نیازی ایڈوکیٹ کے کاغذات منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افیسر کا فیصلہ کل عدم قرار دے دیا اور اسے عمیر نیازی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کر کے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دے دیا
کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم نہ کرنے پر ججز نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی قانون اور آئین پر چلنے کے بجائے روڑے اٹکا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر آر او غیر آئینی کام کرے گا تو کیا بنے گا، کاغذات مسترد کئے تو نقول کیوں نہیں دیں؟
الیکشن ٹربیونل ہائی کورٹ جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے بھی آر او کے پیش نہ ہونے اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو فیصلے کی نقول فراہمی سے انکار پر برہمی کا اظہار کیا۔
الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کا حکم
ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی ، سید ظفر علی شاہ سمیت اب تک دائر کی گئی تمام درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام درخواستوں پر جمعہ تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔