ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیوش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ سٹار کا نام دیا گیا تھا، جب کرکٹر نے اپنا ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا تھا ۔کرکٹ جنوبی افریقہ (CSA) نے ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ کو لاحق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کو ٹیگور کی برطرفی کا باضابطہ اعلان کیا۔یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر ہونے والے مظاہروں کے درمیان سامنے آیا ہے، وہ بطور کھلاڑی ٹیم میں رہیں گے جبکہ انڈر 19 کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں 19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران احتجاج کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ بھی دائر کیا ہے.واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا. پاکستان کی انڈر 19 ٹیم گزشتہ رات جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوئی.