عثمان خواجہ کو بیٹ پر سے امن کی فاختہ کا لوگو کیوں ہٹانا پڑا؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی کے دہرے معیار کا شکار ہونے والے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو بیٹ پر سے امن کی فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں عثمان خواجہ نے نئے بیٹ کے لیے پویلین کی طرف اشارہ کیا جس کے بعد 12 ویں کھلاڑی میتھیو رنشا کچھ بیٹ لے کر آئے، جس میں اوپنر نے ایک بیٹ منتخب کیا تو اس پر فاختہ کے نشان والا لوگو موجود تھا۔عثمان خواجہ نے بیٹ استعمال کرنے سے پہلے اس پر لوگو ہٹایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔

قبل ازیں گزشتہ برس پاکستان کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فاختہ کا لوگو (امن کا نشان) لگانے کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مسترد کردیا تھا۔عثمان خواجہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے، وہ پرتھ ٹیسٹ میں اپنے جوتوں پر نعرہ بھی لکھنے کے خواہشمند تھے۔بعدازاں کرکٹ آسٹریلیا نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عثمان خواجہ کو بگ بیش لیگ میں فاختہ کا لوگو لگاکر کھیلنے کی اجازت دیدی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca