180
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے گھر کے باہر شور روکنے پر بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر کے باہر شور کرنے سے روکنے پر مسلح شخص نے پڑوسی کے گھر میں گھس کر بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ملزم رات کو گھر سے نکلا اور اپنی رائفل سے شور مچاتے ہوئے فائرنگ کر رہا تھا۔ فائرنگ اور شور مچانے کے بعد دونوں واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد مسلح شخص اپنی رائفل لے کر پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں
قتل کی ایسی لرزہ خیز واردات جس نے امریکی ریاست پوٹاہ کوہلا کر رکھ دیا
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں 10 افراد موجود تھے، ملزمان نے فائرنگ کرکے بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔حکام کے مطابق ملزم پولیس کی آمد سے قبل سیم ہیوسٹن کے جنگلات کی طرف فرار ہوگیا۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔