رات کے وقت پتنگے مصنوعی روشنی کے گرد کیوں جمع ہوجاتے ہیں ؟

مصنوعی روشنی کی وجہ سے پرواز میں بے ترتیبی پیدا ہوتی ہے، جس کی وجہ سےپتنگے اپنی پرواز کی سمت کو مسلسل درست کرتے رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں روشنی کے گرد منڈلاتے رہتے ہیں، جس سے ہمیں ان کے روشنی کی طرف کھینچے جانے کا احساس ہے۔
یہ طویل عرصے سے معلوم ہے کہ مصنوعی روشنی پتنگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، روشنی کا استعمال کرتے ہوئے کیڑوں کو پکڑنے کے لیے تحریری ریکارڈ رومی سلطنت کے دور کے ہیں تاہم اس کی وجہ واضح نہیں تھی۔پچھلی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کیڑے مکوڑے مصنوعی روشنی کو فرار کے راستے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اس تحقیق کے متعلقہ مصنف، امپیریل کالج لندن سے تعلق رکھنے والے سیموئیل فیبیان نے کہا کہ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس عجیب و غریب پرواز کی وجہ یہ ہے کہ حشرات روشنی کو اوپر کی سمت سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 370 ملین سالوں سے زمین کے گرد کیڑے مکوڑے اڑ رہے ہیں، آسمان تقریباً ہمیشہ ہی زمین سے زیادہ روشن رہا ہے۔ مچھلی سمیت دیگر جانداروں کی طرح کیڑے روشن خطے کو آسمان کی سمت کے اشارے کے طور پر سمجھتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca