بعض افراد نیند میں باتیں کیوں کرتے ہیں؟

 اردو ورلڈ کینڈا( ویب نیوز ) نیند میں باتیں کیوں کی جاتی ہیں ماہرین ابھی تک یہ    حتمی طور پر نہیں جان سکے  لیکن تحقیقی رپورٹس میں اس حوالے سے کچھ اشارے ضرور سامنے آئے ہیں۔

نیند میں باتیں کرنا بچوں میں زیادہ عام ہے، لیکن یہ ہر عمر کے لوگوں کو ہو سکتا ہے۔2010 کے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ دو تہائی بالغ افراد اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار نیند میں بات کرتے ہیں۔

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بیداری اور نیند کے دوران بات کرنے کے انداز میں مماثلت پائی جاتی ہے۔یعنی لوگ روزمرہ کی زندگی میں بات کرنے کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں، وہ نیند کے دوران بھی ان اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔

عادت یادداشت کو منظم کرنے کے عمل سے بھی منسلک
نیند کے دوران، ہمارا دماغ روزمرہ کے تجربات پر نظرثانی کرتا ہے اور اہم تجربات کو طویل مدتی یادداشت کا حصہ بناتا ہے۔

پرانی یادیں
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کے دوران باتیں کرنا بنیادی طور پر ان یادوں کو زبانی طور پر دہرانا ہے۔بالغوں میں بعض عوارض اور حالات بھی نیند کی باتیں کرنے کا سبب بنتے ہیں۔مثال کے طور پر، یہ عادت نسل در نسل منتقل ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ ماہرین اسے خراٹوں سے جوڑتے ہیں۔

نیند کی کمی
اسی طرح نیند کی کمی کا شکار لوگ اکثر نیند کے دوران باتیں کرتے ہیں۔

چند دلچسپ حقائق
ویسے تو لوگ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اکثر لوگ نیند کے دوران لفظ "نہیں” سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

پوشیدہ راز
ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ لوگ نیند کے دوران جن چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں وہ عموماً ان کی زندگی کے پوشیدہ راز نہیں ہوتے بلکہ ممکنہ طور پر وہ اپنے خوابوں کو بیان کر رہے ہوتے ہیں۔

نیند میں بات کرنا بند کر دینا ممکن ہے؟
یہ ایک بے ضرر عادت سمجھی جاتی ہے لیکن گھر والے اسے زیادہ پسند نہیں کرتے۔اس لیے کسی شخص کو نیند میں بات کرنے سے روکنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے ہلکے سے ہلائیں۔جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار افراد میں یہ عادت زیادہ پائی جاتی ہے، اس لیے اچھی نیند اس پر قابو پانا آسان بناتی ہے۔؎

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca