اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا میں ایک انڈا پایا گیا ہے جو بیضوی کی بجائے انتہائی گول ہے۔ نایاب ترین گول انڈے کے لاکھوں ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ انڈے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں لیکن میلبورن کی ایک سپر مارکیٹ میں ایک گاہک کو ایک انڈا ملا جو بالکل گول شکل کا تھا۔ لوگ اسے دیکھ کر حیران ہیں جن کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
نایاب پرندوں کے انڈے یا ان کے خول عجائب گھروں میں رکھے گئے ہیں، لیکن انتہائی گول انڈے کی تصاویر اور ویڈیوز سب سے پہلے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں۔یہ ویڈیو آسٹریلوی فٹبال اینکر جیکی فیلگیٹ کو بھیجی گئی تھی جنہوں نے اسے میلبورن کی ایک سپر مارکیٹ سے خریدا تھا۔
کچھ صارفین نے اس کی تصاویر دیکھ کر اسے ‘بہترین بھی کہا ہے۔ ماہرین کے مطابق لاکھوں انڈوں میں سے صرف ایک انڈا اتنا گول ہو سکتا ہے۔کچھ سال پہلے اسی طرح کا ایک گول انڈا 1400 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ امید ہے کہ جلد یا بدیر لوگ اس کی قیمت ادا کریں گے جو ہزاروں ڈالر میں ہوسکتی ہے۔