اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) بہت سے لوگوں کو سردی کے موسم میں ایک عجیب پریشانی
کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہےسرد موسم کے بعد زندگی بہت بدل جاتی ہے جو گرمیوں کے مقابلے
میں کافی اچھی لگتی ہے لیکن سردی کی وجہ سے ان لوگوں کی انگلیاں ٹھنڈی اور اکڑ جاتی
ہیں جس سے گرفت کمزور ہو جاتی ہے
یہ بھی پڑھیں
دوران سفر الٹی ( قے )کیوں آتی ہے؟ ،،، جانیے بچنے کا آسان طریقہ
انگلیوں کو کنٹرول کرنے والے پٹھے کہنی میں ہوتے ہیں لیکن انگلیوں میں ٹچ ریسیپٹرز بھی ہوتے ہیں جن کے
افعال سرد موسم میں متاثر ہوتے ہیں ہمارا دماغ پٹھوں کو درست سگنل بھیجتا ہے لیکن سردی سے اعصابی افعال
متاثر ہوتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انگلیوں کی حرکت اور گرفت کمزور یا عجیب محسوس ہوتی ہے ،سردیوں
میں ہر وقت ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنے کے پیچھے ایک وجہ بھی پوشیدہ ہوتی ہے اور وہ ہے خون کی روانی میں کمی۔
یہ بھی پڑھیں
مالٹے کھانا صحت کیلئے کیوں ضروری؟
ہمارا جسم سرد موسم میں اہم اعضاء کو گرم رکھنے کے لیے ہاتھوں یا پیروں میں خون کے بہاؤ کو روکتا ہے۔ اس کے
نتیجے میں ہر وقت ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنے کا احساس ہوتا ہے جس سے گرفت بھی کمزور ہوجاتی ہے۔ اسی وجہ سے
بہت سرد موسم میں ہاتھوں اور پیروں میں فراسٹ بائٹ کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔