272
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کے رات کو کالا چشمہ پہننے کے بارے میں بتا دیا۔
عمران خان کے رات کو کالے شیشے پہننے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور سینئر صحافی حامد میر نے بھی اس حوالے سے سوال اٹھایا تھا
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ رات کو کالے شیشے کیوں؟
اس پر فواد چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سامنے بڑی لائٹس والی گاڑی ہونے کی وجہ سے اتنے گھنٹے کھڑے رہنا آسان نہیں۔