مالٹے کھانا صحت کیلئے کیوں ضروری؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مالٹا بہت سے غذائی اجزاء اور نباتاتی مرکبات سے بھرپور پھل

اور صحت کے لیے بہت فائدمند ہے ۔وٹامن سی سے بھرپور ایک مالٹ وٹامن سی کی روزانہ

کی ضرورت کا 70 فیصد فراہم کرتا ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم

وٹامن ہے۔ یہ وٹامن آئرن کو جذب کرنے کے لیے بھی ضروری ہے، جس کی جسم کو خون کی

نالیوں اور پٹھوں کی تعمیر کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

 

معدے کے لیے بہترین
ایک مالٹے میں 3 گرام غذائی ریشہ ہوتا ہے۔فائبر نہ صرف قبض کو روکنے یا دور کرنے میں مدد کرتا ہے

بلکہ یہ غذائیت آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔

فائبر کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کم کرتا ہے
مالٹے میں موجود فائبر پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے جس سے جسمانی وزن

کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

غیر سوزشی
ہر مالٹ میں 170 فائٹو کیمیکلز اور 60 فلیوونائڈز ہوتے ہیں، جو اسے سوزش سے بچانے والا پھل بناتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ پھل طویل مدتی سوزش سے لڑنے میں دوائیوں سے بہتر ہو سکتا ہے۔

پٹھوں کے لیے مفید
ایک مالٹے میں 240 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے اور یہ معدنیات دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھتے ہوئے

اعصاب اور پٹھوں کے لیے اہم ہے۔پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے

فولیٹ سے بھرپور
حاملہ خواتین کو بچے کی اچھی نشوونما کے لیے بی وٹامن فولیٹ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ

یہ بچے میں دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کے پیدائشی نقائص کو روکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بستر پرلیٹتےہی5منٹ کےاندرگہری نیندسو جانےکا آسان طریقہ

خلیات کو صحت مند بنائیں
مالٹوں میں بیٹا کیروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔

توانائی کا حصول
مالٹوں میں وٹامن B1 یا تھامین بھی ہوتا ہے، جو غذائی اجزاء کو پروسیس کرنے اور کھانے کو توانائی

میں تبدیل کرنے

میں مدد کرتا ہے۔جسم کے تمام خلیوں کو خوراک سے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جو اس

وٹامن سے پوری ہوتی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com