فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کو جعلی ٹرافی کیوں دی جاتی ہے؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کو نقلی ٹرافی کیوں دی جاتی ہے؟ فیفا ورلڈ کپ کی پہلی ٹرافی 1930 میں ایک فرانسیسی ڈیزائنر نے ڈیزائن کی تھی۔ 1938 تک ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کو یہ ٹرافی دی جاتی تھی۔ 1938 کے بعد 1950، 1954، 1958 اور 1962 میں ورلڈ کپ کے مقابلے ہوئے
ورلڈ کپ کی ٹرافی برطانیہ میں 1966 کے فیفا ورلڈ کپ سے پہلے عوامی نمائش کے لیے رکھی گئی تھی لیکن چوری ہو گئی۔

1970 میں برازیل میں ایک بار پھر ٹرافی چوری ہو گئی اور اس مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی برازیلین ٹیم کو ایک نقلی ٹرافی پیش کی گئی جو اب بھی ان کے پاس ہے۔

فیفا کے زیر استعمال موجودہ ٹرافی جسے اطالوی سلویو گازانیگا نے 1974 میں ڈیزائن کیا تھا، 2038 کے ورلڈ کپ تک ٹیموں کو دی جائے گی، جس کے بعد نیا ڈیزائن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیمیں اصل ٹرافی اپنے ساتھ لے جاتی تھیں لیکن دو بار چوری ہونے کے بعد اب جیتنے والی ٹیم کو فیفا کی جانب سے کانسی کی گولڈ پلیٹ والی نقل دی جاتی ہے۔ اصل ٹرافی 18 قیراط سونے سے بنی ہے اور اس کا وزن 6 کلو گرام ہے جسکا 75 فیصد سے زیادہ حصہ سونے پر مشتمل ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com