اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بل کلنٹن نے 2016 کے صدارتی انتخابات کو ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کا سیاہ ترین انتخاب قرار دیا۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے انکشاف کیا ہے کہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کی ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شکست کے بعد وہ 2 سال تک سو نہیں سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ جاری ہونے والی ایک یادداشت میں انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ خراب موڈ میں رہتے تھے۔انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات کو ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کا سیاہ ترین انتخاب قرار دیا۔ کلنٹن نے کتاب میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے متنازعہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی، جب ایپسٹین کو پہلی بار 2005 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جب مجھے لے جایا گیا تو میں نے ان سے رابطہ کرنا بند کر دیا۔یاد رہے کہ کلنٹن نے وائٹ ہاؤس کی انٹرن مونیکا لیونسکی کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کے حوالے سے جھوٹے بیانات دیے تھے، کلنٹن کے مطابق انہوں نے مونیکا اور جس کسی کو بھی ناراض کیا ہو اس سے معافی مانگی ہے۔