391
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کر دیا گیا۔
مسجد الحرام کے امور کی انچارج وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 مرتبہ اونچا کرنے کے بعد اسے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا جاتا ہے جسے احرام کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مکہ مکرمہ: غلاف تبدیل کو تبدیل کردیا گیا
خصوصی سیڑھیوں کے ذریعے غلاف کعبہ کو اٹھانے کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں موجود ہیں۔غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد جسے ‘کسوہ کہا جاتا ہے، حج کے دوران رش کی وجہ سے اسے نقصان سے بچانا ہے۔
غلاف کعبہ کو اٹھانے کے کام کی نگرانی حرمین شریفین کی نظامت کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کی۔ حج ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔