اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مودی سرکار نے ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو بھی دھوکہ دے دیا
مودی نے الیکشن سے پہلے ووٹ حاصل کرنے کے لیے رینک اور پنشن کا وعدہ کیا تھا۔ 2013 میں ہریانہ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی نے ایک رینک، ایک پنشن کا وعدہ کیا تھا۔ سیاچن میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ایک بار پھر ایک رینک، ایک پنشن منظور کرنے کا وعدہ کیا۔
مودی کے وعدے پر جن میں جنرل وی کے سنگھ بھی شامل ہیں کئی ریٹائرڈ جرنیلوں اور ہزاروں ریٹائرڈ فوجیوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔ الیکشن جیتنے کے بعد غافل مودی سرکار نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا۔ جون 2015 میں، ریٹائرڈ فوجیوں نے اپنے مطالبات کو مسترد کرنے کی وجہ سے ہندوستان بھر میں احتجاج شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی فوجی افسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کیوں کی ؟
مظاہروں کے دوران، پولیس نے دہلی میں احتجاج کرنے والے ریٹائرڈ فوجیوں اور بیواؤں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ 10 سابق آرمی چیفس نے ایک خط میں مودی کی مذمت کی اور مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
یکم نومبر 2016 کو صوبیدار رام کشن نے مطالبات مسترد ہونے پر خودکشی کر لی تھی جب کہ 5 ہزار سے زائد ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں نے بطور احتجاج مودی سرکار کو اپنے تمغے واپس کر دیے ہیں۔سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مودی حکومت نے ترمیم شدہ بل کو زبردستی منظور کرلیا۔ صرف پنشن دی جائے گی۔
مزید پڑھیں