اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بابر اعظم بھارت کے خلاف میچ میں 26 گیندوں پر صرف 23 رنز بنانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بابر اعظم کو فراڈ قرار دیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ ہم اکثر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ کرتے ہیں لیکن میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کوہلی کا ہیرو کون ہے،انہوں نے کہا کہ ان کے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری مکمل کی ہے اور کوہلی بھی اسی مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ بابر اعظم کا رول ماڈل کون ہے؟ میں یہاں کسی کھلاڑی کا نام نہیں لینا چاہتا، لیکن آپ نے غلط رول ماڈلز کا انتخاب کیا ہے، آپ کی سوچ غلط ہے، آپ شروع سے ہی فراڈ ہیں۔”واضح رہے کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف میچ میں 26 گیندوں پر صرف 23 رنز بنانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔