عظیم فٹبالر میسی کو اصل ٹرافی کیوں نہیں دی گئی؟؟

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قطر میں جاری فٹبال میلہ ارجنٹائن کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا لیکن شائقین اب تک فائنل میں میسی کی پرفارمنس کے سحر میں مبتلا ہیں

یہ بھی پڑھیں ۔۔

ارجنٹائن، فاتح ٹیم کا تاریخی استقبال, سڑکیں لوگوں سے بھر گئیں

میراڈونا اور زیڈان کی طرح اپنے دور کے عظیم ترین کھلاڑی لیونل میسی نے قطر میں فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کی جب کہ ٹیم کے کھلاڑی ارجنٹائن پہنچنے پر ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھے گئے جہاں ارجنٹائن میں جشن منایا گیا وہاں فرانس میں لوگ سڑکوں پر آئے اور مظاہرے کئے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں میسی کے ہاتھوں میں موجود ٹرافی جعلی ہے جس پر صرف سونے کی چڑھائی ہے۔

 

فیفا ٹرافی کی کہانی کچھ یوں ہے کہ 1930 کی ڈیزائن کردہ ٹرافی کو برازیل کی ٹیم نے 1970 میں میکسیکو میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گھر لایا تھا۔

یہ ٹرافی پہلے لندن میں ایک نمائش سے چوری ہوئی تھی لیکن بعد میں اسے ‘پکلس نامی کتے نے جنوبی لندن میں اپنے مالک کے ساتھ چہل قدمی کے دوران برآمد کر لیا تھا

اس کے بعد 1983 میں ٹرافی دوبارہ چوری ہو گئی جب اسے فاتح ٹیم نے برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں رکھا یہ چوری شدہ ٹرافی کبھی برآمد نہیں ہوئی۔

1970 میں فیفا نے ایک نئی ٹرافی کے لیے ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں 53 ڈیزائن پیش کیے گئے۔ اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے اس ڈیزائن کا مقابلہ جیت لیا
ڈیزائنر کا خیال تھا کہ دنیا فٹ بال کی طرح گول ہے اور اس نے اس سے متاثر ہو کر یہ ڈیزائن بنایا ہے۔
ٹرافی کو 1974 کے ورلڈ کپ میں متعارف کرایا گیا تھا جس کی میزبانی مغربی جرمنی نے کی تھی۔

 

فیفا ٹرافی میں کیا خاص بات ہے؟
18 کیرٹ سونے سے بنی اس 15 انچ لمبی ٹرافی کا وزن چھ کلو گرام سے کچھ زیادہ ہے۔ ٹرافی کے نیچے ورلڈ کپ جیتنے والی 12 ٹیموں کے نام ہیں۔

میسی کو اصل ٹرافی کیوں نہیں دی گئی؟

یہ ٹرافی کھیلوں کی عالمی تاریخ میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ فیفا کے مطابق بہت کم لوگوں کو ٹرافی کو چھونے کی اجازت ہے جن میں فاتح اور سربراہان مملکت شامل ہیں۔

یہ سنہری ٹرافی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو دی جاتی ہے لیکن اصل میں یہ فیفا کے پاس ہی رہتی ہے۔

فیفا کے قوانین کے مطابق اصل ٹرافی فیفا کے پاس رہتی ہے، لیکن جیتنے والی ٹیم کو یہ عارضی طور پر دی جاتی ہے۔ اس کے بعد اصل ٹرافی فیفا کے پاس رہتی ہے جبکہ جیتنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ ایڈیشن ٹرافی سے نوازا جاتا ہے، جسے کچھ لوگ ‘ریپلیکا بھی کہتے ہیں۔

سال 2005 میں، فیفا نے فیصلہ کیا کہ وہ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دیں گے۔ اس سے قبل انہیں اپنی فیڈریشن کی ٹرافی کیبنٹ میں اصل ٹرافی دکھانے اور فیفا کو واپس کرنے کی اجازت تھی لیکن 2006 سے جیتنے والی ٹیموں کو صرف ایوارڈز کی تقریب کے دوران اصل ٹرافی دی جاتی ہےاور پھر فیفا کے ملازمین نے اسے واپس لے لیتے ہیںالبتہ جیتنے والی ٹیم کو اسی جیسی ایک کاپی دی جاتی ہے۔

فیفا کے مطابق جیتنے والی ٹیم کو ملنے والی ٹرافی مکمل طور پر سونے سے نہیں بنی بلکہ اس پر سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔ اس میں ورلڈ کپ کا سال، میزبان ملک اور جیتنے والی ٹیم کا نام دکھایا گیا ہے۔

تین بار ورلڈ کپ جیتنے پر ٹرافی دینے کا اصول بھی بدل گیا ہے

عالمی چیمپئن ارجنٹائن اور دیگر ٹیموں کے لیے انعامی رقم
فیفا کے مطابق قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن فیڈریشن کو 42 ملین ڈالر بطور انعامی رقم دی گئی جب کہ فرانس کی ہارنے والی ٹیم کو 30 ملین ڈالر ملے

انعامی رقم فیفا کے انعامی فنڈ سے ادا کی جائے گی، جس کا 2022 میں کل حجم 440 ملین ڈالر ہے۔

جب فرانس نے 2018 میں ورلڈ کپ جیتا تو فیفا نے اپنی فیڈریشن کو 38 ملین ڈالر د ئیے۔ اس وقت فیفا کا انعامی فنڈ 400 ملین ڈالر تھا۔

رواں سال ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ہر ملک کی فیڈریشن کو کم از کم 9 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے 15 لاکھ ڈالر د ئیے گئے تھے۔
تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کروشیا کو 20.7 ملین ڈالر اور چوتھے نمبر پر آنے والی مراکش کو 2.5 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ پانچویں سے آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 17 ملین ڈالر، نویں سے 16ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 13 ملین ڈالر اور 17 ویں سے 32 ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 9 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں 

ارجنٹائن کو نقلی ٹرافی دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com