امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے بھارت کو کھری کھری کیوں سنائی؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی سکیورٹی ماہر اور تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہندوستانیوں کا ماننا ہے کہ کشمیر میں ہونے والی ہر چیز کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔

اسی طرح پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ہر دہشت گردانہ حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، خاص طور پر بلوچستان میں۔کرسٹین فیر نے کہا کہ ہندوستانی ناظرین اس کے بارے میں بات نہیں کرتے، وہ یہ بھی نہیں سننا چاہتے کہ بعض اوقات ہندوستان اپنی حدود سے تجاوز کر جاتا ہے۔امریکی دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی صحافی اویناش پالیوال نے اپنی کتاب مائی اینمی میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش کیے ہیں۔امریکی دفاعی تجزیہ کار نے پاکستانی طیارے کو مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیاروں کو مار گرانے کے بھارتی دعووں کو بکواس قرار دیا تھا۔ایک پروگرام میں ایک بھارتی صحافی نے پوچھا کہ بھارتی فضائیہ کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کئی پاکستانی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے پاس نمبر ہے لیکن وہ اسے ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ آپ یہ کیسے دیکھتے ہیں؟جواب میں کرسٹین فیر نے کہا کہ وہ اسے بکواس سمجھتی ہیں کیونکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔