عثمان خان یو اے ای کی جانب سے پاکستان کیخلاف کیوں کھیلنا چاہتے ہیں ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے والے عثمان خان یو اے ای کی قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں۔

28 سالہ اوپننگ بلے باز پاکستانی نژاد ہیں لیکن ڈھائی سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ عثمان خان نے ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری بنا کر توجہ حاصل کی۔

عثمان خان کی اس شاندار اننگز کے بعد تبصرے کیے گئے کہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم عثمان خان کا کہنا ہے کہ ان کا خواب یو اے ای کی نمائندگی کرنا ہے۔
دی نیشنل سے بات کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ میرا خواب پاکستان کے لیے نہیں بلکہ یو اے ای کے لیے کھیلنا ہے اور میں اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور پاکستان کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں اور میں ایسا کرنے کے لیے وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔UAE کی قومی ٹیم میں عثمان خان کی شمولیت ICC ملک کی نمائندگی کرنے سے پہلے تین سال کی اقامت کی شرط سے مشروط ہے۔

پی ایس ایل اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے عثمان خان اس سال کے آخر میں یہ شرط پوری کریں گے۔پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے عثمان خان نے کہا کہ جب میں پاکستان میں تھا تو مجھے کھیلنے کا موقع نہیں دیا جا رہا تھا۔

مجھے احساس ہوا کہ مجھے وہاں نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس لیے میں نے متحدہ عرب امارات کے لیے کھیلنے پر توجہ مرکوز کی اور یہاں منتقل ہو گیا۔عثمان خان نے کہا کہ میں نے یہاں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور کر رہا ہوں تاکہ مجھے یو اے ای کی قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع مل سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com