134
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر مسلمان نوجوان کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔
کینیڈا میں اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر تعینات گارڈ نے مسلمان نوجوان احمد کو نماز پڑھنے سے روک دیا، یہ کہتے ہوئے کہ اس کی نماز سے دوسرے لوگوں کو پریشانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا تارکین وطن کے لیے ایک بڑی منزل بنے رہنے کے لیے تیار ہے
گارڈ نے مسلم نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ آنے والے ریلوے اسٹیشن کے آس پاس نماز نہ پڑھیں۔اطلاعات کے مطابق مسلم نوجوان ریلوے اسٹیشن کے ایک خالی ہال میں نماز ادا کر رہا تھا جہاں کوئی لوگ موجود نہیں تھے۔
مزید پڑھیں
2022میں کتنے تارکین وطن نے کینیڈا کا ویزا حاصل کیا ؟ لوگ کینیڈا کا رخ کیوں کرتے ہیں ؟
مسلم نوجوان کو نماز پڑھنے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ریلوے اسٹیشن انتظامیہ نے مسلم نوجوان اور مسلم کمیونٹی سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے گارڈ کو معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کیا۔