چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عاکف سعید نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام ایکسپو میں اسٹاک، کموڈٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی نے 150 غیر قانونی موبائل ایپس کو بند کیا ہے، یہ غیر قانونی ایپس صارفین کو ڈیجیٹل قرضے دینے کا غیر قانونی کاروبار کر رہی تھیں، سوشل میڈیا پر گمراہ کن سرمایہ کار ایپس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لوگ سرمایہ کاری سے پہلے ایس ای سی پی سے چیک کریں۔ G Websites ضرور دیکھیں SECP غیر قانونی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں مالیاتی فیصلہ سازی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیےایس ای سی پی نے جمع پونجی کے نام سے ایک وسیع آگاہی پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو باخبر مالی فیصلے کرنے اور ان کے مالی معاملات کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنا ہے ۔
161