توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا سروس ڈی گریڈ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی اے نے کہا ہے کہ توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈاؤن گریڈ کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ٹیلی کام ریگولیٹر نے کہا کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم کے تحت نوٹس جاری کرکے توہین آمیز مواد کو ہٹانے یا منسوخ کرنے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ وکی پیڈیا کو سننے کا موقع دیا گیا لیکن نہ تو توہین آمیز مواد ہٹایا گیا اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کرنے میں پلیٹ فارم کی جان بوجھ کر ناکامی کے پیش نظر توہین آمیز مواد کو ہٹانے کی ہدایات کے ساتھ ملک میں وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈاؤن گریڈ کر دیا گیا ہے۔

ریگولیٹر نے خبردار کیا کہ عدم تعمیل کی صورت میں، ویکیپیڈیا کو ملک میں بلاک کر دیا جائے گا اور اس کی خدمات اس شرط پر بحال کر دی جائیں گی کہ رپورٹ شدہ غیر قانونی اور ہتک آمیز مواد کو ہٹا دیا جائے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پی ٹی اے نے ہتک آمیز مواد کے لیے وکی پیڈیا کے خلاف نوٹس جاری کیے ہوں، دسمبر 2020 میں گوگل اور وکی پیڈیا کو بھی ہتک آمیز مواد کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca