231
ارجنٹائن کے صدر جے ویر ملی نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو ایک خط بھیج کر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ارجنٹینا کے نئے صدر نے اپنے خط میں کہا کہ ان کا ملک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
ارجنٹائن کے صدر نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک پیسو کا استعمال ختم کر دے گا اور امریکی ڈالر کا استعمال شروع کر دے گا، اس کے ساتھ مرکزی بینک اور کئی وزارتوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ارجنٹائن کے صدر کی اس پالیسی کے خلاف بیونس آئرس میں بھی کئی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔