یہ تجرباتی خصوصیت، جسے Playables کہا جاتا ہے، پہلی بار ستمبر میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔لیکن پچھلے چند ہفتوں سے یہ خصوصیت تمام پریمیم صارفین کے لیے دستیاب ہے۔یوٹیوب کے صارفین کے لیے کل 37 گیمز دستیاب ہیں اور انہیں ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت کے بغیر موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ پر چلایا جا سکتا ہے۔صارفین ایکسپلور ٹیب کے پلے ایبل سیکشن میں ان گیمز کی لائبریری دیکھ سکتے ہیں۔
یوٹیوب اکثر ایسے تجربات کرتا ہے اور ابتدائی طور پر ایسے فیچرز ان صارفین کے لیے متعارف کراتا ہے جو ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں، جس کے بعد انہیں مستقل رکھنے اور پھر دوسروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔اگرچہ صارفین گیمز کے لیے یوٹیوب کی سبسکرپشن سروس کو سبسکرائب کرنے کے لیے تیار نہیں ہوسکتے ہیں، لیکن کمپنی کو توقع ہے کہ جو لوگ سروس استعمال کرتے ہیں وہ گیمز کھیل کر اپنی رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔