پی ایس ایل 8 ، کیا لاہور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل ہونگے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ایس ایل کے بقیہ میچز پنجاب سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، پی سی بی نے فرنچائزز سے مشاورت کے لیے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

 پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے  پی سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کو ہنگامی اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے میچز کے انعقاد کے لیے 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی کی نئی لہر،پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کافیصلہ

ضلعی حکومت نے میچز کے انعقاد کے لیے 50 کروڑ روپے کے بل بھجوا دیے ہیں، بل لائٹنگ، فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے لیے بھجوا ئے گئے ہیں ۔ پی سی بی نے کھانے پینے کی اشیا کے لیے پانچ کروڑ ادا کیے ہیں، کراچی میں میچز کے انعقاد کے لیے یہ اخراجات قابل ادائیگی نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے کھانے کے لیے صرف تین کروڑ روپے لیے ہیں۔ پی سی بی ان اخراجات کو بچانے کے لیے میچز کراچی منتقل کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 8; ،کونسی فرنچائز نے کس متبادل کھلاڑی کو شامل کیا ؟

اجلاس اس بات کا تعین کرے گا کہ اگر یہ ادائیگی کی جائے گی تو اس کا بوجھ کون اٹھائے گا۔ اگر میچز کراچی منتقل کیے جائیں تو کتنے ہوں گے؟ یاد رہے کہ فائنل سمیت کل نو میچز لاہور کی میزبانی میں ہونے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا