اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ایس ایل کے بقیہ میچز پنجاب سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، پی سی بی نے فرنچائزز سے مشاورت کے لیے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے پی سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعہ کو ہنگامی اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے میچز کے انعقاد کے لیے 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
دہشتگردی کی نئی لہر،پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کافیصلہ
ضلعی حکومت نے میچز کے انعقاد کے لیے 50 کروڑ روپے کے بل بھجوا دیے ہیں، بل لائٹنگ، فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے لیے بھجوا ئے گئے ہیں ۔ پی سی بی نے کھانے پینے کی اشیا کے لیے پانچ کروڑ ادا کیے ہیں، کراچی میں میچز کے انعقاد کے لیے یہ اخراجات قابل ادائیگی نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی فورسز کے کھانے کے لیے صرف تین کروڑ روپے لیے ہیں۔ پی سی بی ان اخراجات کو بچانے کے لیے میچز کراچی منتقل کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل 8; ،کونسی فرنچائز نے کس متبادل کھلاڑی کو شامل کیا ؟
اجلاس اس بات کا تعین کرے گا کہ اگر یہ ادائیگی کی جائے گی تو اس کا بوجھ کون اٹھائے گا۔ اگر میچز کراچی منتقل کیے جائیں تو کتنے ہوں گے؟ یاد رہے کہ فائنل سمیت کل نو میچز لاہور کی میزبانی میں ہونے ہیں۔