پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات کرنی چاہیے کیونکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی جس ایجنڈے پر بات کر رہی ہے وہ ہمارا بھی ایجنڈا ہے۔معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اے این پی کو سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانا چاہیے اور بلاول بھٹو جو کہہ رہے ہیں اس سے سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کا تعاون جمہوریت کے لیے موثر پیش رفت ہو گا جب کہ بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کو سائیڈ لائن کر کے نئی نسل کی بات کی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور کا دورہ کیا تھا اور پارٹی رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔