76
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی ان کے مشہور کردار ‘منا بھائی اور ‘سرکٹ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس سے یہ خبر چل رہی ہے کہ ‘منا بھائی ایم بی بی ایس تھری ریلیز کی جائے گی
ویڈیو میں سنجے دت نارنجی رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور لیجنڈ فلمساز راج کمار ہیرانی کے ساتھ چہل قدمی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس موقع پر ارشد وارثی بھی ‘سرکٹ کے طور پر داخل ہوتے ہیں اور سنجے دت کو گلے لگاتے ہیں جبکہ ہیرانی کو اس مقام پر یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم واپس آگئے ہیں۔
فلم کے بارے میں ابھی تک راجکمار ہیرانی اور سنجے دت کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے اس لیے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔