کیا سعودی عرب پاکستان کو دوبارہ ادھار خام تیل فراہم کریگا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال پاکستان سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی امور کے حکام فنڈنگ ​​کے لیے عرب رابطہ گروپ اور قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ سے رابطے میں ہیں۔ رواں مالی سال چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ اتارا جائے گا جبکہ دیامربھاشا ڈیم کے لیے رواں مالی سال بیرونی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا.

سیکرٹری اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو رواں مالی سال میں 20.8 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، رواں مالی سال تیل اور اجناس کے قرضوں کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر ملیں گے تاہم سعودی عرب نے تیل فراہم کرنے میں تعاون نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا ڈونر کانفرنس کے تحت پاکستان کو صرف 3 ارب ڈالر مل سکے، پاکستان پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 10.7 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، رواں مالی سال کے پن بجلی منصوبے کے لیے ورلڈ بینک سے ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ پہلا مرحلہ 2027 میں مکمل ہونا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ N5 کی تعمیر کا ٹھیکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کو دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca